سعودی عرب میں حیدر آباد کے نوجوان کی کفیل سے واپسی کی درخواست، پہلے 6ماہ تک تنخواہ نہ دی اور پھر ایسا خوفناک کام کردیا جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی، جان کر آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے

سعودی عرب میں حیدر آباد کے نوجوان کی کفیل سے واپسی کی درخواست، پہلے 6ماہ تک ...
سعودی عرب میں حیدر آباد کے نوجوان کی کفیل سے واپسی کی درخواست، پہلے 6ماہ تک تنخواہ نہ دی اور پھر ایسا خوفناک کام کردیا جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی، جان کر آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک)عرب ممالک میں کام کرنے والے غیر ملکی محنت کشوں پر کفیلوں کے مظام کا ذکر اکثر سننے کو ملتا ہے لیکن ایک غریب بھارتی محنت کش پر اس کے کفیل نے ظلم کے ایسے پہاڑ توڑ ڈالے کہ جس کی مثال شاید ہی کبھی دیکھنے میں آئی ہو۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ نوجوان عبدالقدیر نے گھر واپسی کی اجازت مانگی تھی جس پر کفیل نے اسے تنخواہ کی ادائیگی بند کر دی۔ پہلے تو بیچارے کو چھ ماہ تک تنخواہ نہ دی، اور جب اس نے خالی ہاتھ ہی گھر واپسی کا فیصلہ کیا تو اسے پٹرول چھڑک کر آگ لگا ڈالی۔

’یہ کبھی چوری نہیں کرسکتی کیونکہ۔۔۔‘ غیرملکی ملازمہ پر گھر والوں نے چوری کا الزام لگادیا لیکن عدالت میں سماعت کے دوران اچانک اس کا 81 سالہ بوڑھا کفیل آگیا اور ایسی بات کہہ دی کہ جج بھی دنگ رہ گیا، کیا کہا؟ جان کر آپ بھی داد دینے پر مجبور ہوجائیں گے
رپورٹ کے مطابق عبدالقدیر ڈرائیور کی ملازمت کے لئے نومبر 2015ءمیں سعودی عرب گیا تھا۔ اس کے بھائی عبدالقیوم نے بتایا کہ 28مارچ کو ان کے درمیان آخری بار بات ہوئی جس کے بعد کوئی رابطہ نہ ہوسکا۔ آخری بار بات ہوئی تو عبدالقدیر کا کہنا تھا کہ وہ گھر واپس آنا چاہتا ہے لیکن اس کا کفیل اجازت نہیں دے رہا۔
عبدالقیوم نے مزید بتایا ”31مارچ کو مجھے ریاض سے کال آئی جس میں بتایا گیا کہ میرا بھائی کنگ عبدالعزیز ہسپتال میں داخل تھا اور اس کا جسم 75 فیصد سے زائد جل چکا تھا۔ ہمیں یہ بھی بتایا گیا کہ کفیل کی فیملی کے کسی فرد کے ساتھ اس کا جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد اس کے ساتھ یہ سلوک کیا گیا۔“


مظلوم خاندان کا کہنا ہے کہ وہ بالکل بے سہارا ہیں اور انہیں خدشہ ہے کہ عبدالقدیر ہسپتال میں تڑپ تڑ پ کر مر جائے گا۔ انہوں نے بھارتی وزارت خارجہ سے اپیل کی ہے کہ زخمی عبد القدیر کی فوری طور پر خبر لی جائے اور اس کی مدد کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔