ایرانی صوبے سیستان میں مسلح افراد سے جھڑپیں ، 10سرحدی گارڈ جاں بحق
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی صوبے سیستان میں پاکستانی سرحد سے قریبی علاقے میراجویہ میں مسلح افراد کی ایرانی فورسزسے جھڑپوں میں ایران کے10سرحدی نگہبان جاں بحق ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ سیستان میں مسلح افراد سے جھڑپوں میں ایرانی بارڈر گارڈ کے10اہلکارجاں بحق اور 4گارڈز زخمی بھی ہوئے ہیں، جھڑپیں اس وقت ہوئیں جب سرحد پر گشت کرنے والے ایرانی بارڈر گارڈز کی پارٹی پر مسلح افراد نے حملہ کیا۔ جوابی کارروائی میں مسلح افراد کے حملے کو پسپا کردیا گیا۔
واضح رہے جولائی 2016ءمیں بھی پاکستان کے ساتھ سرحدی علاقے میں 4 ایرانی گارڈز مارے گئے تھے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق القاعدہ سے تعلق رکھنے والا جیش الجہاد گروپ مسلسل اسی طرح کے حملوں میں ملوث رہا ہے۔