مسلم ممالک ہی نہیں یورپی مسافروں کو بھی امریکی سفری پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) غیر ملکی خبررساں ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک کے مسافروں پر سفری پابندیاں لگانے پر غور کر رہی ہے۔
ایرانی صوبے سیستان میں مسلح افراد سے جھڑپیں ، 10سرحدی گارڈ جاں بحق
تفصیلات کے مطابق امریکی پابندیوں کی زد میں مسلم ملکوں کے بعد اب برطانیہ اور یورپی ملکوں کا نمبر آنے والا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے ہینڈ کیری میں لیپ ٹاپ امریکا لانے پر پابندی کا دائرہ یورپ تک پھیلانے کے بارے میں غور شروع کردیا۔ اس سے پہلے امریکا نے آٹھ مسلمان ملکوں سے امریکا آنے والے مسافروں پر پابندی عائد کی تھی کہ وہ اپنے ساتھ الیکٹرانک سامان نہیں لاسکتے۔