جنوبی و شمالی کوریا کا سرحدی کشیدگی کے خاتمے پر اتفاق

جنوبی و شمالی کوریا کا سرحدی کشیدگی کے خاتمے پر اتفاق
جنوبی و شمالی کوریا کا سرحدی کشیدگی کے خاتمے پر اتفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیانگ یانگ/سیول(اے این این)جنوبی و شمالی کوریا کے درمیان 3روز تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد حالیہ سرحدی کشیدگی کے خاتمے کے لیے معاہدہ طے پا گیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق معاہدے کا اعلان دونوں ملکوں کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ میں کیا گیا ہے جو بات چیت کے اختتام پر جنوبی کوریا کے مشیر برائے قومی سلامتی کم کوان جن نے صحافیوں کو پڑھ کر سنایا۔معاہدے کے مطابق فریقین نے سرحد پر جاری کشیدگی ختم کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات میں بہتری کے لیے حکومتوں کی سطح پر مذاکرات جلد از جلد بحال کرنے کی تجویز منظور کرلی ہے۔
مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ شمالی کوریا نے سرحدی علاقے میں بچھائی جانے والی اس بارودی سرنگ کے دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں جنوبی کوریا کے دو فوجی اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔جواباً جنوبی کوریا کی حکومت نے بھی سرحد پر نصب لاوڈاسپیکروں سے شمالی کوریا مخالف نشریات بند کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔
معاہدے کے تحت فریقین نے جنگ کوریا کے دوران تقسیم ہوجانے والے خاندانوں کی ستمبر میں 'چوسیوک' کے کورین تیوہار ملاقات کرانے اور دونوں ملکوں کے درمیان غیر سرکاری وفود کے تبادلے پر بھی اتفاق کیا ہے۔