پاکستانی گروہ، انسانی اسمگلنگ کے جرم میں گرفتار
پیرس(ویب ڈیسک) سپین کے لاریو خاڈویژن کی پاکستانی ایسوسی ایشن میں نمبر 2 حیثیت کے حامل جاوید اے اے کو سپین رینجرز نے دیگر 4 پاکستانیوں کے ہمراہ گرفتار کر لیا ہے۔ رینجرز نے آپریشن کا آﺅبا کے تحت یوروپول ایجنسی اور 150 سپاہیوں کی مدد سے گروہ کے لگرونیا، کالاہور اور تودیلا میں 14 گھروں پر چھاپے مار کر ایک بڑی تعداد میں مختلف افراد کے پاکستانی پاسپورٹ ،ویزا اسٹکر، ڈومیسائل سرٹیفکیٹ، پاکستانی شناختی کارڈ ، 22 ہزار یورو نقد، 55 موبائل فون اور حسابی کھاتے پر تحویل میں لے لیے۔ جاوید اور دیگر 4 افراد پاکستانیوں کو براستہ اٹلی اور براہ راست پاکستانیوں کو سپین لائے جانے کے بعد ان سے ڈونر کباب کی دکانوں اور پی سی او، پر جبری مشقت کرواتے تھے۔ پولیس حکام کے مطابق ، ٹیلیفون پر تمام گروہ کی بات چیت سننے کے بعد فوری طورپر چھاپے مارنے پڑے، کیونکہ گروہ کے تمام ارکان برطانیہ ، جرمنی ، کینیڈا اور پاکستان منتقل ہونے کی تیاریاں کر رہا تھا۔ جبکہ گرفتار شدہ جاوید بھی 11 مارچ کو اپنے خاندان کے ہمراہ مانچسٹر کیلئے جہاز میں اپنی نشستیں بک کرواچکا تھا۔ جہاں اس نے خاندان کو مستقل رہائش کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔ لاریو خا ایسوسی ایشن کے صدر فدا حسین نے میڈیا کے ساتھ انٹرویو میں اپنے نمبر 2 جاوید کی حمایت کی ہے۔