ایرانی صدر 28 فروری کو پاکستان آئیں گے ،ڈاکٹر حسن روحانی ای سی او اجلاس میں ایران کا موقف کھل کر بیان کریں گے :تہران

ایرانی صدر 28 فروری کو پاکستان آئیں گے ،ڈاکٹر حسن روحانی ای سی او اجلاس میں ...
ایرانی صدر 28 فروری کو پاکستان آئیں گے ،ڈاکٹر حسن روحانی ای سی او اجلاس میں ایران کا موقف کھل کر بیان کریں گے :تہران

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او )کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے وزیر اعظم نواز شریف کی دعوت پر  28 فروری کو اسلام آباد پہنچیں گے ،تہران نے حسن روحانی کے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی۔

مزید  میڈیا:مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجی نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی

ایرانی میڈیا  کے مطابق  ڈاکٹر حسن روحانی، پاکستان کے وزیراعظم  نواز شریف کی دعوت پر اقتصادی تعاون تنظیم ( ای سی او )کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے 28 فروری کو  منگل کے روز اسلام آباد پہنچیں گے ،تہران میں ایوان صدر کے  اعلی عہدیدار پرویز اسماعیلی نے ڈاکٹر حسن روحانی کے دورہ پاکستان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ  ڈاکٹرحسن روحانی ای سی او کے سربراہی اجلاس میں، خطے کے اہم اقتصادی معاملات پر ایران کے موقف کو کھل کر بیان کریں گے۔

 انہوں نے کہا کہ صدر حسن روحانی اسلام آباد میں اپنے قیام کے دوران  ای سی او اجلاس میں شریک دیگر ملکوں کے رہنماؤں سے بھی ملیں گے۔واضح رہے کہ رکن ملکوں میں پائیدار ترقی کے لیے حالات کو سازگار بنانا، تجارت میں حائل رکاوٹوں کو بتدریج ختم کرنا اور افرادی قوت کی تربیت کے لیے مشترکہ منصوبے تیار کرنا، ای سی او کے مقاصد میں شامل ہے۔
یاد رہے کہ  اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کا سربراہی اجلاس  یکم مارچ 2017 کو  اسلام آباد میں منقعد ہو رہا ہے ۔ای سی او کے 10 رکن ممالک میں پاکستان ،ترکی ،ایران افغانستان، ترکمانستان، کرغیزستان، ازبکستان، قزاقستان، تاجکستان، اور جمہوریہ آذربائیجان شامل ہیں ۔