پیرس کی میئر کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کرارا جواب
پیرس(ڈیلی پاکستان آن لائن)فرانس کے شہر پیرس کی میئر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیرس کے بارے میں منفی بیان کا جواب والٹ ڈزنی کے کرداروں کی مدد سے دیا ہے،این ہدالگو نے مکی اور منی ماو¿س کے ساتھ اپنی ایک تصویر ٹویٹ کی ہے اور ساتھ لکھا ہے ’شہر کا متحرک طرز اور (مختلف) لوگوں کے لیے کھلے دل کے جذبے کو مناتے ہوئے۔
گزشتہ روز کنزرویٹو پولیٹکل ایکشن کانگریس کی تقریب کی سالانہ تقریب سے خطاب میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کا ایک دوست پیرس جانا پسند کرتا تھا لیکن اب اس نے وہاں جانا چھوڑ دیا ہے،پیرس اب پیرس نہیں رہا،اس تقریر میں انھوں نے دہشتگردی کے خلاف یورپی کوششوں پر بھی نکتہ چینی کی۔
این ہدالگو نے یہ ٹویٹ شہر میں سیاحت کے فروغ کی ایک مہم کے آغاز کے موقعے پر کی ہے، یہ ڈزنی لینڈ پیرس کی 25 ویں سالگرہ کا موقعہ بھی ہے، اس تاثر کو بھی غلط قرار دیا کہ امریکہ سے آنے والے سیاحوں کی تعداد کم ہو رہی ہے، ان کے مطابق شہر میں امریکہ سے آنے والوں کی بکنگ 2017 میں 30 فیصد بڑھ گئی ہے، ایک اتحادی کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیا جانا چاہیے۔
واضح رہے کہ2015ءکے آغاز سے اب تک فرانس میں مختلف دہشگردی کے واقعات میں 230 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور فرانس ایک سال سے زیادہ سے ہنگامی صورتحال میں ہے۔