مغرب کی کم ظرفی، غزہ کے لئے آواز بلند کرنے والے کھلاڑی کو مشکل میں ڈال دیا

مغرب کی کم ظرفی، غزہ کے لئے آواز بلند کرنے والے کھلاڑی کو مشکل میں ڈال دیا
مغرب کی کم ظرفی، غزہ کے لئے آواز بلند کرنے والے کھلاڑی کو مشکل میں ڈال دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گلاسگو (نیوز ڈیسک) سکاٹ لینڈ میں جاری کامن ویلتھ گیمز کی انتظامیہ نے اسرائیلی مظالم کی حمایت اور فلسطینی مظلوموں کی دشمنی کی شرمناک مثال قائم کرتے ہوئے ملائیشیا کے کھلاڑی کو ایسے دستانے پہننے کی بھی اجازت نہیں دی جن پر غزہ کے حق میں نعرہ درج تھا۔ چھبیس سالہ عزیز الحسنی سائیکل ریس کا مشہور کھلاڑی ہے اور گیمز میں ملائیشیاءکی نمائندگی کررہا ہے۔ جمعہ کے روز وہ میدان میں اترا تو اس نے ایسے دستانے پہن رکھے تھے جن پر SAVE GAZA (غزہ کو بچاﺅ) لکھا تھا۔ انتظامیہ نے غزہ کے مظلوموں سے اظہار ہمدردی کی اس مختصر اور معمولی سی تحریر کو بھی فوراً نوٹ کیا اور شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ عزیز الحسنی کو بتایا گیا کہ اگر دوبارہ یہ دستانے اس کے ہاتھوں پر نظر آئے تو اسے مقابلے سے اٹھا کر باہر پھینک دیا جائے گا۔ انتظامیہ نے اس ”جرم“ کی شکایت ملائیشین حکام کو بھی کی اور ان سے مطالبہ کیا کہ آئندہ ایسا نہ ہو۔ کھلاڑی نے اپنے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر بتایا کہ اس کا کوئی سیاسی مقصد نہ تھا بلکہ وہ تو محض جارحیت کا شکار لوگوں سے اظہار ہمدردی کرنا چاہ رہا تھا۔