چین ، نجی معلومات فروخت کرنے کے الزام میں 13افراد گرفتار

چین ، نجی معلومات فروخت کرنے کے الزام میں 13افراد گرفتار
چین ، نجی معلومات فروخت کرنے کے الزام میں 13افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شی جیا زوانگ (آئی این پی ) شمالی چین کے صوبے ہیبی کی پولیس نے 13افراد کو4 ملین سے زیادہ نجی معلومات فروخت کرنے الزام میں گرفتار کر لیا۔

افغانستان ،رواں سال طالبان اور داعش کے حملوں میں10صحافی ہلاک، 12 زخمی ہوئے
چینی میڈیا کے مطابق اس مقدے کا انکشاف اس وقت ہوا جب ایک شخص وانگ نے 2016ء کے اختتام تک اپنے موبائل پر گمنام کالیں وصول کیں ، وانگ کا تعلق ہینگ شوئی شہر سے بتایا جاتا ہے، وانگ کو یہ شک پیداہوا کہ اس کا ذاتی ڈیٹا چرایا جارہا ہے، مارچ میں اس نے 2 آن لائن سوشل نیٹ ورکنگ گروپس سے مبینہ طورپر نجی ڈیٹا اور چالیس ہزار سے زائد ذاتی معلومات5یوآن کے عوض حاصل کئے اور بعد ازاں اس نے یہ ثبوت حاصل کرنے کے بعد پولیس کو اطلاع دیدی ۔پولیس نے شی جیا زوانگ اور ہینگ شوئی میں چھاپہ مار کر2 مشتبہ افراد کو مئی کے اواخر میں اپنی حراست میں لے لیا اور بعد ازاں تفتیش سے معلوم ہوا کہ یہ پورا گروپ کے جس پر پولیس نے اس گروہ کے 11دیگر افراد کو ہینان ، ہوبی اور شین ڈانگ سے گرفتار کر لیا اور چار ملین سے زیادہ ڈیٹا قبضے میں لے لیا جبکہ اس گروہ سے متاثرہ افراد کا تعلق 10مختلف صوبوں سے ہے۔
تحقیقات سے مزید معلوم ہوا ہے کہ ہیبی سے تعلق رکھنے والے 2مشتبہ افراد کا تعلق اسی کمپنی سے تھا اور ان میں سے ایک آدمی نے جب ملازمت چھوڑ دی انہوں نے یہ دھندہ شروع کر دیا ، ملزمان ایک یوآن کے عوض ایک معلومات فراہم کرتے تھے اور جبکہ خریدار اسے دیگر کمپنیوں کے ہاتھ فروخت کر دیتا تھا ،قانونی طورپر یہ ایک سنگین جرم ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں.