تمام ممالک دہشت گردی کے خلاف اپنی قوتیں یکجا کردیں:اسرائیلی وزیر اعظم
مقبوضہ بیت المقدس(آن لائن)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے تمام ممالک پر دہشت گردی کے خلاف اپنی قوتیں یکجا کرنے کے لیے زور دیا ہے اور مصر کی ایک مسجد پر حملے کی مذمت کی ہے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل العارش کے قریب رعدہ مسجد پر ہولناک،مجرمانہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتاہے۔اگر تما م ممالک اس کے خلاف مل کر کام کریں تو دہشت گردی کو اور بھی تیزی سے شکست دی جاسکتی ہے۔