جاسوسی کا خوف ،بھارتی فضائیہ کا اہلکار وں کو چینی موبائل فون استعمال نہ کرنیکا مشورہ

جاسوسی کا خوف ،بھارتی فضائیہ کا اہلکار وں کو چینی موبائل فون استعمال نہ ...
جاسوسی کا خوف ،بھارتی فضائیہ کا اہلکار وں کو چینی موبائل فون استعمال نہ کرنیکا مشورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فضائیہ نے اپنے اہلکاروں کو چینی موبائل فون کے استعمال سے گریز کا مشورہ دیا ہے،بھارتی ایئرفورس نے یہ ہدایات انٹیلی جنس یونٹ کی رپورٹ پر جاری کی جس میں کہا گیا کہ چینی موبائل استعمال کرنے والے صارف کا تما م ڈیٹا بیجنگ کو منتقل کیا جا رہاہے۔

ایک بھارتی اخبارکے مطابق بھارتی فضائیہ نے اپنے اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کو چینی ساختہ موبائل فون’ ’زیاﺅمی ریڈمی ون ایس‘ ‘استعمال کرنے سے منع کردیا ہے۔حکومت کی طرف سے یہ خدشہ ظاہر کیا گیا کہ اس موبائل فون سے چین میں موجود اس کے سرورز پر ڈیٹا منتقل کیا جارہا ہے اور اسکا استعمال سیکیورٹی رسک ہے۔ بھارتی فضائیہ کو جاری کی گئی ایک ایڈوئزری میں کہا گیا کہ ایک معروف سیکورٹی سلوشن کمپنی ایف سیکور نے اس موبائل پر مختلف تجربات کیے جس میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ موبائل فون اپنے صارف کا نام ،فون نمبر،آئی ایم ای آئی ،ایڈریس بک سے فون نمبرز، اور ٹیکسٹ میسج بیجنگ کو بھیج رہا ہے،بھارتی فضائیہ نے یہ احکامات چند ہفتے قبل جاری کیے۔

یہ رپورٹ انڈین کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی طرف سے فراہم معلومات کی بنیاد پر انٹیلی جنس یونٹ نے تیار کی۔بھارتی خبر رساں ادارے نے چینی کمپنی سے اس بارے رابطہ کیا لیکن فوری کوئی جواب نہیں ملاتاہم کمپنی نے دو دن بعد عمومی بیان جاری کیا کہ کمپنی تمام اوقات میں محفوظ طریقے سے اپنے صارفین کے ڈیٹا کو ذخیرہ کرنے کےلئے کمر بستہ ہے۔کمپنی کا موقف ہے کہ غیر چینی صارفین جو بیجنگ سرورز سے دور ہیں ان میں سے کچھ کا ڈیٹا صرف کارکردگی اور رازداری تحفظات کےلئے منتقل کر رہی ہے۔