محمد اخلاق کو زندہ جلانے کا واقعہ اسکے بیٹے کا ہندو لڑکی سے معاشقے کا نتیجہ ہے:ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس

محمد اخلاق کو زندہ جلانے کا واقعہ اسکے بیٹے کا ہندو لڑکی سے معاشقے کا نتیجہ ...
محمد اخلاق کو زندہ جلانے کا واقعہ اسکے بیٹے کا ہندو لڑکی سے معاشقے کا نتیجہ ہے:ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے سٹوڈنٹس ونگ اخیل بھارتیہ ودیارتی پریشاد (اے بی وی پی)نے من گھرٹ الزام لگایا ہے کہ دادری واقعہ محمد اخلاق کے بیٹے کے ہندو لڑکی کے ساتھ معاشقے کا نتیجہ ہے جبکہ سیاستدانوں نے اخلاق کو زندہ جلائے جانے کے واقعہ کو سیاسی رنگ دیتے ہوئے گائے کا گوشت رکھنے سے جوڑ دیا ہے ۔ واضح رہے ہندو انتہا پسند گروہ کی جانب سے دادری واقعہ میں زندہ جلائے گئے اخلاق کے دو بیٹے ہیں جبکہ اس واقعے میں اخلاق کے ایک 22سالہ بیٹے دانش کو بھی بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا تاہم وہ بچ گیا اس کا دوسرا بیٹا سرتاج بھارتی فضائیہ میں ملازم ہے ۔ تاہم انتہا پسند اے بی وی پی یہ بتانے سے قاصر ہے کہ اس کا کونسا بیٹا لو افیئر میں مبتلا تھا جس سے ثابت ہو تا ہے کہ ہندو انتہا پسند آر ایس ایس کے اس ونگ کا یہ دعویٰ ڈرامہ ہے ۔ 

اے بی وی پی کے سیکرٹری ستیا بھن نے انڈین ایکسپریس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اخلاق کے بیٹے کا مقامی ہندو لڑکی کے ساتھ عشق ہونے کے معاملے پر اخلاق کی فیملی کو نشانہ بنایا گیا نہ کہ گائے کے گوشت پر۔سیاستدان معاملے کو دوسری جانب لے گئے ۔