اشتہار کی شوٹنگ میں پاکستان کی جھلک نظر آنے پر ہندو غنڈوں کا حملہ‘ توڑ پھوڑ
جے پور (نیٹ نیوز) بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں ہندو انتہا پسندوں نے اشتہار میں پاکستان کی جھلک نظر آنے پر حملہ کرکے سیٹ توڑ ڈالا۔
بھارتی اخبار کے مطابق ممبئی سے تعلق رکھنے والی ایک پروڈکشن کمپنی نے اشتہار کی شوٹنگ کے لئے سیٹ تیار کیا جس میں پاکستانی علاقوں کو پیش کیا جانا تھا، اس مقصد کے لئے اردو میں سائن بورڈز تیار کئے گئے، جن پر ویلکم ٹو لاہور، کراچی چائے والا اور لاہور کی مٹھائی جیسے جملے تحریر تھے۔ یہ سیٹ جے پور کے چاندی چوک پر لگایا گیا تاہم انتہا پسند تنظیم درویر بچا سمیتی نامی غیرمعروف تنظیم کے غنڈوں نے سیٹ پر توڑ پھوڑ مچا دی اور تمام بینرز بھی اتار پھینکے۔
مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر بھارتی فوجی کیمپ پر حملہ ،تین فوجی ہلاک
اس حوالے سے پولیس حکام نے بتایا کہ پروڈکشن ٹیم کو اشتہار کی شوٹنگ کی اجازت دی گئی تھی تاہم مظاہرین کو جیسے ہی اس بات کا علم ہوا انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس اشتہار کی شوٹنگ فوری طور پر روکی جائے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پروڈکشن ٹیم کا عملہ سیٹ پر توڑ پھوڑ ہونے کے بعد وہاں سے چلا گیا، انہوں نے کہا وہ دوبارہ اس شہر میں کبھی شوٹنگ نہیں کریں گے۔ پولیس نے کسی غنڈے کیخلاف کارروائی نہیں کی۔