پاکستان میں موت کی سزا پانیوالے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی والدہ بھی میدان میں آگئیں
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان میں گرفتار ”را“ جاسوس کلبھوشن یادیو کی والد ہ نے بیٹے سے ملاقات کی اپیل کر دی۔
”دی ہندو“ کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر نے کلبھوشن یادیو کی والدہ کی اپیل پر مبنی ایک خط پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا جس میں بیٹے سے ملاقات کی خواہش کے اظہار کے ساتھ ساتھ حکومت پاکستان کلبھوشن یادیو کی رہائی اور اس کی زندگی بچانے کے لیے کردار ادا کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے ۔
اس خط کے علاوہ بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالانے کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کی التجا بھی کی جسے پاکستان نے بعد میں یہ کہہ کر مسترد کر دیا ہے قیدیوں تک رسائی کا معاہدہ ہے مگر جاسوسوں تک رسائی کا کوئی معاہدہ نہیں ۔