’اب ہم امریکہ کے چپے چپے کو اپنے ایٹمی میزائلوں کے ذریعے نشانہ بناسکتے ہیں‘ امریکہ کے سب سے بڑے دشمن ملک کا ایسا اعلان جس نے امریکیوں کی نیندیں اڑادیں

’اب ہم امریکہ کے چپے چپے کو اپنے ایٹمی میزائلوں کے ذریعے نشانہ بناسکتے ہیں‘ ...
’اب ہم امریکہ کے چپے چپے کو اپنے ایٹمی میزائلوں کے ذریعے نشانہ بناسکتے ہیں‘ امریکہ کے سب سے بڑے دشمن ملک کا ایسا اعلان جس نے امریکیوں کی نیندیں اڑادیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیانگ یانگ(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا نے پہلے ہی ایسے میزائلوں کے تجربات کر رکھے ہیں جن کے ذریعے وہ امریکہ کی سرزمین کو براہ راست نشانہ بنا سکتا ہے۔ اب اس نے اس سلسلے میں مزید ایک ایسی کامیابی حاصل کر لی ہے جس سے امریکہ کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں۔ ایم ایس این ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے اب آبدوز سے میزائل لانچ کرنے کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ اس تجربے کی کامیابی کے بعد شمالی کوریا امریکی سرزمین کو حتمی طور پر نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل کر چکا ہے۔

روس نے ترکی سے امریکہ کی ایسی چیز مانگ لی کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی راتوں کی نیندیں اُڑ گئیں،نیا خطرہ پیدا ہو گیا
رپورٹ کے مطابق اس کامیاب تجربے پر شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان کا کہنا تھا کہ ”امریکہ اب ہمارے ایٹمی ہتھیاروں کی رینج میں آ گیا ہے۔“ تاہم ایک امریکی عہدیدار نے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔ ایٹمی ہتھیاروں کے معاملے پر شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کرنے والے سابق امریکی عہدیدار جوئیل وٹ کا کہنا تھا کہ ”شمالی کوریا کے اس تجربے پر مجھے تحفظات تو ہیں مگر میں پریشان نہیں ہوں کیونکہ اس کامیابی کے باوجود شمالی کوریا امریکی سرزمین کو نشانہ بنانے کی پوزیشن میں نہیں آیا۔ تاحال شمالی کوریا کی طرف سے امریکہ کو نشانہ بنائے جانے کا کوئی خدشہ نہیں ہے۔ تاحال اس بات کے بھی کوئی شواہد نہیں مل سکے کہ آیا شمالی کوریا کے پاس امریکہ کو نشانہ بنانے کے لیے چھوٹے ایٹم بم بنانے کی صلاحیت ہے یا نہیں۔“