بھارتی اخبار کی گھٹیا حرکت، جنرل راحیل کے چہرے پر خون آلود ہاتھ کا نشان بنادیا پاکستان سے جنگ کرنے کی بڑھک

بھارتی اخبار کی گھٹیا حرکت، جنرل راحیل کے چہرے پر خون آلود ہاتھ کا نشان ...
بھارتی اخبار کی گھٹیا حرکت، جنرل راحیل کے چہرے پر خون آلود ہاتھ کا نشان بنادیا پاکستان سے جنگ کرنے کی بڑھک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک) انڈیا ٹوڈے نے انتہائی شرانگیزی سے کام لیتے ہوئے اپنے میگزین کے سرورق پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تصویر شائع کی جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے چہرے پر خون آلود ہاتھ کا نشان بھی بنایا گیا ہے۔

عمران فارق قتل کیس، ملزم محسن کے فنگر پرنٹس اور ڈی این اے میچ کرگئے

ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انڈیا ٹوڈے نے میگزین کا سرورق شائع کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت لائن آف کنٹرول سے آگے جاکر پاکستان سے جنگ کے لئے تیار ہے۔ بھارتی اخبار کی اس گھناﺅنی حرکت کے بعد سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ بھارتی اخبار کی جانب سے یہ اقدام بھارت کے پاکستان کے خلاف گھٹیا عزائم کی عکاسی کرتا ہے۔