امریکی صدر ٹرمپ کے طیارے کی برسلز آمد پر 10ہزار یورو جرمانے کا امکان

امریکی صدر ٹرمپ کے طیارے کی برسلز آمد پر 10ہزار یورو جرمانے کا امکان
امریکی صدر ٹرمپ کے طیارے کی برسلز آمد پر 10ہزار یورو جرمانے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برسلز(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگر برسلز آئے تو ان کے جہاز کو 10ہزار یورو جرمانہ ہوسکتا ہے۔روزنامہ جنگ کے مطابق برسلز کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رات کے وقت اترنے والے جہازوں کے باعث بلجیم کے فلاش اور فرنچ بولنے والے گروہوں میں ایک عرصے سے چلنے والی چپقلش کے بعد یہ بات طے پائی ہے کہ رات کے11بجے سے صبح کے 7بجے تک شور کی ایک خاص حد عبور کرنے والے طیاروں کو 5سے10ہزار یورو تک جرمانہ کیا جائیگا، اس سلسلے میں ایک خصوصی آلہ نصب کیاگیاہے جو شور کی آوازکی پیمائش کریگا، اس فیصلے کے بعد بلجیم میں یہ بات زیر بحث ہے کہ امریکی صدر کا جہازاگر یورپ کے دارالحکومت آیا تو اپنے حجم اور شور کی وجہ سے اسے 10ہزار یورو جرمانہ ہوگا۔