’میرے والد کو پاکستان نے نہیں، کارگل جنگ نے مارا‘بھارت کو کھری کھری سنانے پر بی جے پی طلبہ تنظیم کے غنڈوں کی طالبہ کو اجتماعی زیادتی، قتل کی دھمکیاں

’میرے والد کو پاکستان نے نہیں، کارگل جنگ نے مارا‘بھارت کو کھری کھری سنانے ...
’میرے والد کو پاکستان نے نہیں، کارگل جنگ نے مارا‘بھارت کو کھری کھری سنانے پر بی جے پی طلبہ تنظیم کے غنڈوں کی طالبہ کو اجتماعی زیادتی، قتل کی دھمکیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک) نئی دہلی کے کالج کی طالبہ کو حکمرانوں جماعت بی جے پی اور مودی سرکار کی بغل بچہ تنظیم ”اکھل، بھارتیہ ودیارتھی پریشد“ ”اے بی وی پی“ کے غنڈے آزادی اظہار کشمیریوں اور پاکستان سے متعلق نرم رویہ اختیار کرنے پر قتل اور زیادتی کی دھمکیاں دینے لگے.

فحش حرکات پر ہوٹل سے تھانیدار اور 9 خواتین سمیت 18افراد پکڑے گئے

بھارتی میڈیا کے مطابق کارگل جنگ میں پاکستانی کے ہاتھوں مارے جانے والے بھارتی فوج کے کیپٹن مندیپ سنگھ کی بیٹی گورومہر کور نئی دہلی کے رام جس کالج میں پڑھتی ہے اس نے کچھ عرصہ قبل یو ٹیوب پر ویڈیو جاری کی جس میں اس نے ہاتھ میں کارڈریورڈ پکڑا تھا جس پر لکھا تھا کہ میرے والد کو پاکستان نے نہیں کارگل جنگ نے مارا ،اس لڑکی کے کالج میں گزشتہ روز جواہر لعل یونیورسٹی کے طالب علم رہنما عمر خالد شیبا اور دیگر نے بھارتی ریاستوں میں شورش کے حوالے سے سیمینار میں شرکت کیلئے آنا تھا بس پھر کیا تھا مودی سرکار کے اشارے پر ”اے بی وی پی“ کے درجنوں غنڈوں نے کالج میں گھس کر کئی اساتذہ اور طلبہ و طالبات کو بری طرح مارا کرسیاں میزیں الٹا دیں شیشے توڑ ڈالے اے بی وی پی کی اس غنڈہ گردی کے خلاف گورو مہر کور نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر کے ساتھ مذمتی مہم چلائی جس پر ہندو غنڈوں کو مرچیں لگ گئیں اور وہ اپنے ”شہید“ فوجی افسر کی بیٹی کو قتل اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں پولیس نے گورومہر کور کی رپورٹ پر کارروائی شروع کر دی۔