ایران نے بحری مشقوں کے دوران’’نصری‘‘اور’’دہلاویا‘‘ میزائل چلادیئے

ایران نے بحری مشقوں کے دوران’’نصری‘‘اور’’دہلاویا‘‘ میزائل چلادیئے
ایران نے بحری مشقوں کے دوران’’نصری‘‘اور’’دہلاویا‘‘ میزائل چلادیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران(آئی این پی) ایران کی بحری افواج نے خلیج میں جاری بحری مشقوں کے دوران’’نصری‘‘اور’’دہلاویا‘‘ میزائل کے کامیاب تجربات کرنے کا دعویٰ کردیا ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے اپنے جدید بحری کروز میزائل نصر ی کو 'ولایت 95' نیول مشقوں کے دوران ملک کے جنوبی پانیوں کی جانب داغا گیا۔ایرانی وزیر دفاع حسین دہقان کے مطابق نصر میزائل کامیابی سے اپنے ہدف تک پہنچا۔ایران کے ایک مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق لیزر سے چلنے والے 'دہلاویا' میزائل کا بھی کامیاب تجربہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ 2012 میں سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق دہلاویا میزائل روس کے اینٹی ٹینک میزائل کی طرز پر تیار کیا گیا تھا۔تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دہلاویا میزائل کشتیوں اور جہازوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت سے لیس ہے، جسے دوران تجربہ کامیابی سے اہنے ہدف تک پہنچتے دیکھا گیا۔خیال رہے کہ ایران کی بحری افواج کی یہ مشقیں عمان کے خلیج اور بحرہند کے شمال مغربی حصے میں جاری ہیں۔مشقوں میں ایرانی نیوی کی سطح پر تیرنے والے جہازوں سمیت، آبدوزیں، نیوی کے ہیلی کاپٹرز، معلومات اکھٹا کرنے والے ایئرکرافٹ اور انسانوں کے بغیر چلنے والے ہوائی ہتھیار شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ مہینے کے آخر میں ایران کی جانب سے درمیانے فاصلے کے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا گیا تھا، جسے وائٹ ہاس نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔ایران نے اس میزائل تجربے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے عالمی معاہدوں کے مطابق قرار دیا تھا، تہران کا موقف تھا کہ اس کا یہ اقدام 2015 میں عالمی قوتوں سے کی گئی نیوکلیئر ڈیل کی خلاف ورزی نہیں۔