’یہ کام ہم مل کر کریں گے‘ بالآخر ایک کام جس پر پاکستان اور افغانستان اکٹھے کھڑے ہوگئے، واضح اعلان کردیا

’یہ کام ہم مل کر کریں گے‘ بالآخر ایک کام جس پر پاکستان اور افغانستان اکٹھے ...
’یہ کام ہم مل کر کریں گے‘ بالآخر ایک کام جس پر پاکستان اور افغانستان اکٹھے کھڑے ہوگئے، واضح اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کی جانب سے پاکستان کے ساتھ ملکر دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے اعلان کے بعد افغانستان نے بھی یہی اعلان کر دیا ہے اور شدت پسند تنظیم داعش سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروا دی ہے۔
ویب سائٹ سٹرائپس کی رپورٹ کے مطابق یہ اہم اعلان افغانستان میں داعش کے ایک اہم رہنما کی ہلاکت کے اگلے روز سامنے آیا۔ افغان حکومت کے ایک ترجمان نے بتایا کہ افغان فورسز نے سعد اماراتی کو ہلاک کردیا تھا، جو کہ اس خطے میں داعش کا اہم کمانڈر بتایا گیا ہے۔

’چین میں اگر یہ ایک کام ہوگیا تو 2 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو نوکریاں مل جائیں گی‘
گزشتہ روز افغانستان ، پاکستان اور نیٹو پر مشتمل کمیشن کی میٹنگ بھی منعقد ہوئی۔ یہ اہم میٹنگ دارالحکومت کابل میں ہزارہ کمیونٹی پر ہونے والے خوفناک حملے کے بعد منعقد کی گئی۔ اس حملے میں 80 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوئے، اور اس کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔
داعش مشرقی افغانستان میں پاکستان کی سرحد کے قریب سرگرم بتائی جاتی ہے۔ افغان وزارت دفاع کے ترجمان محمد رضمانیش کا کہنا تھا کہ داعش کو کچلنے کے لئے تینوں اطراف متحدہوکر لڑیں گی۔ پیر کے روز نیٹو کے ترجمان بریگیڈیئر جنرلز چارلس کلیو لینڈ نے بھی داعش سے مقابلے کے لئے متحد ہونے پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خطرات سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی شمولیت لازمی ہوگی۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق افغان فوج مشرقی افغانستان میں داعش کے خلاف ایک نئی جنگی کارروائی کا آغاز بھی کرچکی ہے۔ دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے اتحاد کی صورت میں داعش کے لئے اس خطے میں قدم جمانا ممکن نہیں ہوگا۔