خلیجی ممالک کے قطر سے قطع تعلقی کے بعد غیرملکی سیاح بھی روٹھ گئے ، بیشتر فائیو سٹار ہوٹل خالی
دوحہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) خلیجی ممالک کے قطر سے سفارتی تعلقات کے خاتمے کے بعد قطر انتہائی مشکلات کا شکا ر ہو رہا ہے ۔ سفارتی تنہائی کے شکار قطر سے خلیجی ممالک نے نظریں کیا موڑیں غیرملکی سیاح بھی روٹھ گئے ہیں اور اس کے ا اثرات عید الفطر پر بھی نمایاں رہے ہیں، عید کی چھٹیوں کے دوران قطر کے ہوٹل مہمانوں اور سیاحوں کا انتظار کرتے رہے.
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل کے عہدے دار نے بتایا کہ عموماً عید کی چھٹیوں کے دوران قطر کے تمام ہوٹل سعودی عرب اور بحرین سے آنے والے مہمانوں سے بھرے ہوتے ہیں لیکن اس سال وہ نہیں آئے جس کے باعث شدید مندہ چل رہا ہے ۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ کے وہ ہوٹل جو عموماً عید کی تعطیلات میں بھرے ہوئے ہوتے ہیں اور ہاؤس فل ہونے کے بورڈ آویزاں کرتے رہیں مگر اس عید پر زیادہ تر خالی ہیں حالانکہ ہوٹلوں نے اپنے کرائے انتہائیکم کر دئیے ہیں۔دوحہ کے پانچ بڑے ہوٹلوں میں اتوار کے روز عید کی تعطیلات کے آغاز پر صرف 57 فی صد کمرے بک ہو سکے ہیں جس میں سیاحوں کی زیادہ تعداد ایشیاء سے ہے ۔