صومالیہ میں کینیائی فوج کی شدت پسند تنظیم ’’الشباب ‘‘ کے خلاف چھاپہ مار کارروائی، 31جنگجوہلاک کرنے کا دعویٰ

صومالیہ میں کینیائی فوج کی شدت پسند تنظیم ’’الشباب ‘‘ کے خلاف چھاپہ مار ...
صومالیہ میں کینیائی فوج کی شدت پسند تنظیم ’’الشباب ‘‘ کے خلاف چھاپہ مار کارروائی، 31جنگجوہلاک کرنے کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیروبی(ڈیلی پاکستان آن لائن)صومالیہ میں تعینات کینیائی فوجی دستے نے جنوبی جبلاند علاقے میں دہشت گرد تنظیم الشباب کے دو ٹھکانوں پر زمینی اور فضائی کارروائی کرتے ہوئے31جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ ،بھاری مقدار میں اسلحہ اور مواصلاتی آلات برآمد ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صومالیہ میں تعینات کینیائی فوج نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے شدت پسند تنظیم ’’الشباب‘‘کے31جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا ،کینیائی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس چھاپہ مار کارروائی میں فوجی دستے کو ہیلی کاپٹر اور فضائی بمباری کے ذریعے مدد حاصل تھی جس کی وجہ سے آپریشن کا کامیابی سے ہمکنار کیا گیا ۔کینیائی فوج کے بیان میں بتایا گیا کہ فوجی دستے نے چھاپے کے دوران کثیر مقدار میں ہتھیار، رائفل ، مواصلاتی آلات اور یونیفارم لباس بر آمد کیے۔کینیا کے فوجی دستے الشباب کے جنگجوؤں کی طرف سے کینیا میں حملے کئے جانے کے بعد 2011 سے صومالیہ میں تعینات ہیں۔دوسری طرف ’’الشباب‘‘تنظیم نے فوری طور پر اس آپریشن کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔