قائد اعظمؒ کی ممبئی میں موجود رہائش گاہ گرادی جائے: بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما کی ہرزہ سرائی

قائد اعظمؒ کی ممبئی میں موجود رہائش گاہ گرادی جائے: بھارتیہ جنتا پارٹی کے ...
قائد اعظمؒ کی ممبئی میں موجود رہائش گاہ گرادی جائے: بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما کی ہرزہ سرائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماءنے قانون ساز اسمبلی سے خطاب کے دوران زہر اگلتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ممبئی میں واقع قائداعظمؒ  کی رہائش گاہ گرا دی جائے ،  پرابھت لودھا کا کہنا تھا کہ یہی وہ جگہ تھی، جہاں بیٹھ کر ’تقسیم کی سازش‘ تیار ہوئی,  جناح ہاؤ س تقسیم کی علامت ہےاسے مہندم کر دیا جانا چاہیے۔

محبت کے اظہار کا انوکھا انداز، شہری نے محبوب کے نام جدہ کی سڑکوں پر تحریریں لکھ دیں
بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق مودی حکومت مسلمانوں کے خلاف نسل پرستانہ اور نفرت آمیز کارروائیوں کوجاری رکھے ہوئے اس حوالے سے مودی کی جماعت کے رہنماءپرابھت لودھا نے قانون ساز اسمبلی میں خطاب کے دوران بانی پاکستان قائداعظمؒ محمد علی جناح کی ممبئی میں موجود رہائش گاہ کو گرا دیا جائے۔لودھا کا کہنا تھا کہ چوں کہ پارلیمان دشمن کی جائیداد کے قانون (Enemy Property Act) کی منظوری دے چکی ہے اور ”جناح ہاؤس بھارتی حکومت کی ملکیت ہے، اس لیے واحد راستہ اس کا انہدام ہے۔“ قانون منظور ہو جانے کے بعد اب اس جائیداد کی ملکیت اس کے نگرانوں کی بجائے حکومت کے پاس چلی گئی ہے اور اس پر کوئی بھی شخص یا تنظیم کوئی دعویٰ نہیں کر سکتی۔

”میں اپنی اس شرمناک عادت کے باعث پریشان رہتاہوں لیکن چھوڑ نہیں پاتا اوراس کی وجہ سے میں خواتین کو ۔۔۔“ نوجوان لڑکے نے اپنی داستان سنا دی کہ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

بی جے پی کے اس رہنما کے مطابق یہ عمارت گرا کر یہاں مہاراشٹر کی ثقافت اور تشخص سے متعلق عمارت قائم کی جانا چاہے، جس میں بھارتی کی ’شان دار‘ تاریخ کی نمائش ہو۔منگل برابھت لودھا کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ کھڑا ہو گیا۔ بھارتی نوجوانوں نے اس بیان پر بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیا ایک سوشل میڈیا صارف لکھتا ہے کہ” جناح ہاﺅس مٹا دو گے لیکن یاد رکھو تم تاریخ مٹا نہیں سکو گے“