متحدہ عرب امارات میں خطرناک جانور پالنے، کپڑے لٹکانے پر پابندی

متحدہ عرب امارات میں خطرناک جانور پالنے، کپڑے لٹکانے پر پابندی
متحدہ عرب امارات میں خطرناک جانور پالنے، کپڑے لٹکانے پر پابندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں حکام نے خطرناک جانور پالنے اور مکانات کی بالکنیوں میں سامان رکھنے یا وہاں کپڑے لٹکانے پر پابندی لگادی ہے۔تفصیلات کے مطابق شارجہ کے حکمران محمد افقسیمی نے حکم نامہ جاری کردیا، حکام کے تحت خطرناک جانور چاہے جس بھی مقصد کے تحت خریدے گئے ہوں انہیں گھروں یا فارم ہاﺅس پر نہیں رکھا جاسکے گا، حکم عدولی کرنے والے افراد کو ایک لاکھ درہم جرمانہ کیا جائے گا۔
یاد رہے متحدہ عرب امارات کے امرا میں شیر، چیتے اور تیندوے پالنے کا رواج ہے۔