سارک میں چین کی رکنیت، پاکستانی کوشش کو بھارت نے ”ویٹو“ کردیا

سارک میں چین کی رکنیت، پاکستانی کوشش کو بھارت نے ”ویٹو“ کردیا
سارک میں چین کی رکنیت، پاکستانی کوشش کو بھارت نے ”ویٹو“ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کھٹمنڈو (ویب ڈیسک) سارک ممالک کی 18 ویں سربراہ کانفرنس میں چین اور جنوبی کوریا کو مبصر سے اپ گریڈ کرکے رکن کا درجہ دلوانے کی پاکستانی کوششوں کو بھارت نے ”ویٹو“ کردیا ۔تفصیلات کے مطابق بھارت کی طرف سے توانائی، روڈ او ریل کے رابطوں کے حوالے سے معاہدوں کی تجاویز کو پاکستان نے ”ویٹو“ کردیا نیپال اور دیگر رکن ممالک دونوں طرف کے رہنماﺅں کو منانے کی کوشش کررہے ہیں اور یہ کوشش آج کھٹمنڈو کے نواح میں ہونے والی اختتامی دعوت تک جاری رہیں گی۔ بھارتی ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف سے معاہدے روکنے پر بھارت کو مایوسی ہوئی ہے۔وزیراعظم مودی نے سارک کانفرنس سے خطاب میں واضح کہا کہ بطور سارک ہم اس تیز پیشرفت میں ناکام رہے ہیں جس کی توقع ہمارے عوام کرتے ہیں۔ دوسری طرف چین سارک تنظیم کی رکنیت کا خواہاں ہے اور پاکستان کیلئے کوشش کررہا ہے لیکن بھارت اور وزیراعظم نریندر مودی نے چین کو مبصر سے اپ گریڈ کرکے رکن کا درجہ دینے کی مخالفت کی ہے۔ پاکستان، چین، جنوبی کوریا، کورکن اور مصر کو مبصر کا درجہ دلوانا چاہتا ہے۔