19 ویں سارک کانفرنس پاکستان میں ہو گی ، سارک کانفرنس کے اختتام پر اعلامیہ جاری

19 ویں سارک کانفرنس پاکستان میں ہو گی ، سارک کانفرنس کے اختتام پر اعلامیہ جاری
19 ویں سارک کانفرنس پاکستان میں ہو گی ، سارک کانفرنس کے اختتام پر اعلامیہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کھٹمنڈو ( مانیٹرنگ ڈیسک ) نیپال میں جاری 18 ویں سارک سربراہ کانفرنس کے اختتام پر اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 19 ویں سارک سربراہ کانفرنس پاکستان میں ہو گی۔36 نکات پر مشتمل اعلامیہ میں سارک کانفرنس میں ہونے والے اہم فیصلوں اور پیش رفت سے آگاہ کیا گیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق بتایا گیا ہے کہ اس کانفرنس میں علاقائی تعاون بڑھانے اور اقتصادی یونین کے قیام پر اتفاق کیا گیا ہے جبکہ سارک مملک کے درمیان زمینی راستوں کے ذریعے روابط بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔سارک کانفرنس کے دوران تمام ممالک میں خطے میں ووکیشنل تعلیم کے شعبے میں تعاون پر بھی اتفاق کیا گیا ہے جبکہ خطے کے ممالک کی توانائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہوا ، پانی ، شمسی اور بائیو فیول کے منصوبوں پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔اعلامیہ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خطے سے غربت ختم کرنے کا بھرپور عزم کیا گیا ہے جبکہ خطے میں غذائی تعاون کے لیے تحقیقی اور فنی تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔جبکہ تمام ممالک نے سارک سیڈ بنک معاہدے پر جلد عمل درآمد پر بھی زور دیا ہے۔اعلامیہ میں سارک ترقیاتی فنڈز پر بھی اتفاق کیا گیا ہے جبکہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ریپیڈ رسپانس فورس کے قیام پر بھی زور دیا گیا ہے۔