افغانستان میں برطانوی سفارتخانے کے کانوائے پر خودکش حملہ ، برطانوی شہری سمیت 6افرادجاں بحق

افغانستان میں برطانوی سفارتخانے کے کانوائے پر خودکش حملہ ، برطانوی شہری ...
افغانستان میں برطانوی سفارتخانے کے کانوائے پر خودکش حملہ ، برطانوی شہری سمیت 6افرادجاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی سفارتخانے کی گاڑی کے قریب خودکش حملے میں ایک برطانوی شہری اور پانچ افغان باشندے مارے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق جلال آباد روڈ پر خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار برطانوی سفارتخانے کے کانوائے میں شامل گاڑی سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں مارے جانیوالے افراد میں ایک برطانوی شہری اور ایک برطانوی سفارتخانے کے لیے کام کرنیوالا افغان شہری شامل ہے ۔
افغان حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں چار بچوں سمیت 30سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
میڈیارپورٹ کے مطابق دھماکے کی آواز کابل بھر میں سنی گئی اور دور دورتک دھواں اُٹھتادکھائی دیتارہا۔
برطانوی دفترخارجہ نے ترجمان نے کہاہے کہ خودکش حملے کا نشانہ سفارتخانے کی ایک گاڑی تھی جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائیٹ ’ٹوئیٹر‘ پر طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بتایاکہ دھماکے کے نتیجے میں بہت سارے غیرملکی فوجی مارے گئے ۔