سعودی حکومت کا پاکستانیوں کے لیے زبر دست اقدا م،اب جیل نہیں جانا پڑے گا

سعودی حکومت کا پاکستانیوں کے لیے زبر دست اقدا م،اب جیل نہیں جانا پڑے گا
سعودی حکومت کا پاکستانیوں کے لیے زبر دست اقدا م،اب جیل نہیں جانا پڑے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو قو نصل جنرل کی طرف سے یہ خوشخبری سنائی گئی ہے کہ اب مفرور (ھروب)قرار دیے گئے افراد کو جیل نہیں بھیجا جائے گا بلکہ پاکستانی سفارت خانے کے حوالہ کیا جائے گا جو انہیں وطن واپس بھجوائےگا ۔اس سے پہلے صورتحال یہ تھی کہ اگر کفیل کسی شخص کو جائز یا نا جائز طور پر مفرور قرار دیتا تو اسے پکڑ کر جیل میں ڈال دیا جاتا تھا ۔پاکستانی قونصل جنرل آفتاب احمد کھوکھر کے ایک بیان کے مطابق سعودی حکومت نے یہ اہم رعایت پاکستانی قونصلیٹ کی تجویز کے نتیجے میں دی ۔

خوشخبری کے بعد بری خبر بھی آگئی، سعودی حکومت نے اقامہ کے اجراءکیلئے شرط رکھ دی
مفرور افراد اور حج اور عمرہ کے دورا ن زائد قیام کے مرتکب ہونے والوں کو سفارت خانے یا قونصل خانے کے حوالے کیا جائے گا جو انہیں فنگر پرنٹنگ کروانے کے بعد 3دن میں وطن واپس روانہ کریں گے، بشرطیکہ ان کے ذمے کوئی مالی ادائیگی نہ ہو اور وہ سزا یافتہ نہ ہوں۔