مقبوضہ کشمیر میں جھڑپ ، تین فوجیوں سمیت 10افراد جاں بحق
جموں (مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں مبینہ مجاہدین اور بھارتی سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں تین فوجیوں سمیت کم از کم دس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ورکنگ باؤنڈری کے قریب ارنیا سیکٹر میں ہونے والی جھڑپ سے متعلق جموں کے پولیس افسر شکیل بیگ نے بتایا کہ پانچ مسلح افراد جمعرات کی صبح پڈی کٹھار کے پاس موجود ایک پرانے بنکر میں گھس گئے جس کے بعدعلاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔
پولیس کے مطابق مسلح افراد کی فائرنگ کے بعد تصادم شروع ہوگیا اور یہ جھڑپ چھ گھنٹے تک جاری رہی۔
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے حکام کا کہنا ہے کہ اس جھڑپ میں ہلاک ہونے والوں میں چار مجاہدین اور تین بھارتی اہلکاروں کے علاوہ تین عام شہری بھی شامل ہیں۔