غیرقانونی تارکین وطن بڑی مشکل میں پھنس گئے ، سعودی وڈیروں کیخلاف بھی گھیراتنگ، منصوبہ تیار

غیرقانونی تارکین وطن بڑی مشکل میں پھنس گئے ، سعودی وڈیروں کیخلاف بھی ...
غیرقانونی تارکین وطن بڑی مشکل میں پھنس گئے ، سعودی وڈیروں کیخلاف بھی گھیراتنگ، منصوبہ تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (نیوزڈیسک)جدہ پولیس نے غیر قانونی تارکین وطن کو پناہ دینے والے سعودی وڈیروں کو حراست میں لینے کا فیصلہ کیاہے جنہوں نے 351غیرقانونی تارکین وطن کو پناہ دی جن میں کئی مطلوب مجرم بھی شامل ہیں جبکہ جدہ پولیس مختلف اضلاع میں جہاں غیرقانونی تارکین وطن جمع تھے ، چھاپوں کے دوران چار افراد کو پہلے ہی گرفتارکیاجاچکاہے ۔تارکین وطن کے خلاف حکومت کے اس کریک ڈاﺅن کے نتیجے میں پکڑے گئے مجرموں کو ایک لاکھ سعودی ریال تک جرمانہ ، دوسال جیل اور ملک بدری کی سزا ہوگی ۔

عرب نیوز کے مطابق یہ چھاپہ مار کارروائیاں سول ڈیفنس ، ریڈکریسنٹ ل المجاہدین اور دیگر سیکیورٹی ایجنسیز کے تعاون سے کی گئی ہیں ،پولیس کو شہریوں کی طرف سے کچھ لوگوں کی طرف سے مشکوک حرکات کی اطلاعات ملیں ، ان اطلاعات کی چھان بین کے بعد سٹی پولیس چیف میجر جنرل مسعود بن فیصل الادوانی کی سربراہی میں چھاپہ مارکارروائیاں کی گئیں جن کے نتیجے میں جرائم کی شرح میں بھی کمی دیکھی گئی ۔
رپورٹ کے مطابق حکومت کا ہدف ایسے غیرملکی شہری ہیں جو ویزوں کی مدت ختم ہونے کے بعد مقیم ہیں یا پھر نامناسب دستاویزات کیساتھ کام کررہے ہیں ، ایسے لوگ بھی نشانہ ہیں جو اُن تارکین وطن کو ملازمت یا پناہ دے رہے ہیں ۔
مقامی میڈیا کے مطابق ریاست میں زیادہ ترجرائم ایسے لوگ کرتے ہیں جو اپنے ویزوں کے ایکسپائر ہونے کے بعد بھی قیام پذیر ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں حکومت نے ایسے لوگوں کے خلاف مہم تیز کردی ہے ۔