شام،ادلب میں سکول پر بم گرنے سے 22بچوں سمیت 28جاں بحق
ادلب(مانیٹرنگ ڈیسک)شام کے شہر ادلب میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقے میں سکول پر بم گرنے سے بائیس بچوں سمیت اٹھائیس شہری جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ زدہ شام میں سکول بھی بمباری کا نشانہ بن گیا، ادلب میں سکول پر بم گرنے سے 22بچوں سمیت28افراد جاں بحق ہوگئے جن میں چھ اساتذہ بھی شامل ہیں۔اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے فضائی حملے کی تصدیق بھی کی ہے۔
مزید پڑھیں :کراچی میں رات گئے مقابلہ،3دہشتگرد ہلاک
حملے کو جنگی جرائم قرار دیتے ہوئے، یونی سیف نے اسے بڑا سانحہ اور ظلم قرار دے دیا ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق اسکول کی عمارت پر بم گرنے سے بہت سے بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔شامی انسانی حقوق کی مبصر تنظیم نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ بم شامی یا روسی فضائیہ نے گرایا تھا جبکہ ایک قریبی گاو¿ں میں بھی حملے کئے گئے۔