’اپنا سامان باندھو اور ابھی ہمارے ملک سے نکل جاﺅ‘ وہ ملک جس نے ناممکن کام کردکھایا، امریکی کاروباریوں کو ملک سے بھاگ جانے کا حکم دے دیا کیونکہ۔۔۔

’اپنا سامان باندھو اور ابھی ہمارے ملک سے نکل جاﺅ‘ وہ ملک جس نے ناممکن کام ...
’اپنا سامان باندھو اور ابھی ہمارے ملک سے نکل جاﺅ‘ وہ ملک جس نے ناممکن کام کردکھایا، امریکی کاروباریوں کو ملک سے بھاگ جانے کا حکم دے دیا کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

منیلا (نیوز ڈیسک) فلپائن کے صدر راڈریگو ڈوٹرٹے امریکہ پر ایک کے بعد ایک ایسا وار کررہے ہیں کہ جس سے امریکیوں کی پریشانی کے ساتھ ان کی شرمندگی میں بھی اضافہ ہوتاجارہا ہے۔ ان کی جانب سے پہلے امریکی صدر کو گالیاں دی گئیں، اس کے بعد انہوں نے امریکہ سے مکمل علیحدگی اختیار کرکے روس اور چین کے ساتھ اتحاد قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ فلپائن کے دورے پر گئے ہوئے امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ سیکرٹری ڈینئل رسل نے جب انہیں یہ کہہ کر ڈرانے کی کوشش کی کہ ان کے اقدامات کے نتیجے میں امریکی کاروباری اداروں کا اعتماد متاثر ہوسکتا ہے اور فلپائن میں امریکی سرمایہ کاری کو نقصان پہنچ سکتا ہے تو فلپانئی صدر نے ایسی بات کہہ دی کہ الٹا امریکہ کے لئے ہی پریشانی کھڑی ہوگئی۔

’ہم سے کتوں جیسا سلوک نہ کرو، جب تک میں اقتدار میں ہوں میرے ملک سے کسی قسم کے معاہدے کی توقع بھی نہ کرنا‘ امریکہ کے بڑے اتحادی ملک کے سربراہ نے ایسی بات کہہ دی جو امریکہ سے پوری دنیا میں کوئی کہنے کی جرأت نہیں کرتا
ویب سائٹ فلسٹار کی رپورٹ کے مطابق امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فلپائنی صدر نے کہا ”انتظار کس بات کا ہے، اپنا بوریا بستر گول کرو اور یہاں سے نکل جاﺅ۔ ہم برداشت کرلیں گے اور میں تمہیں یقین دلاتا ہوں کہ ہمارے حالات بھی بہتر ہوجائیں گے۔ ہم نے بہت مشکل وقت دیکھا ہے اور تمہارے جانے کے بعد بھی ہم زندہ رہیں گے۔“
فلپائنی نے یہ بیان جاپان کے دورے پر روانگی سے عین پہلے جاری کیا۔ انہوں نے نا صرف امریکی کاروباری اداروں کو فلپائن سے نکل جانے کو کہا بلکہ سخت بیانات سے پرہیز کا مشورہ دینے والے امریکی نائب سیکرٹری کو احمق بھی قرار دیا۔