’آﺅ امریکہ کو مل کر مزہ چکھاتے ہیں‘ وہ ملک جس نے تمام بڑے ایشیائی ممالک کو خط لکھ دیا

’آﺅ امریکہ کو مل کر مزہ چکھاتے ہیں‘ وہ ملک جس نے تمام بڑے ایشیائی ممالک کو ...
’آﺅ امریکہ کو مل کر مزہ چکھاتے ہیں‘ وہ ملک جس نے تمام بڑے ایشیائی ممالک کو خط لکھ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیانگ یانگ (نیوز ڈیسک) شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کبھی اپنے ہمسائے جنوبی کوریا اور جاپان پر حملے کی دھمکی دیتے ہیں تو کبھی امریکہ کو ایٹمی میزائلوں سے برباد کردینے کی بڑھک لگاتے ہیں۔ اب انہوں نے ایک اور دبنگ بیان جاری کردیا ہے، جسے سن کر اگر آپ ڈرے نہیں تو ا س سے لطف اندوز ضرور ہوں گے۔
ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق صدر کم جونگ ان کا کہنا ہے کہ وہ امریکہ کو سبق سکھانے کیلئے ایشیائی ممالک کا ایک اتحاد، بلکہ سپر اتحاد بنائیں گے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یونگ ہو نے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کو ایک خط لکھ بھیجا ہے جس میں خطے پر منڈلاتی ہوئی ایٹمی تباہی سے خبردار کیا ہے۔ اس خط میں امریکہ کو صورتحال کی خرابی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پورا خطہ جنگ کے دہانے پر کھڑا ہے لہٰذا سب اکٹھے ہو جائیں۔ آسیان کے سربراہ سے کہا گیا ہے کہ وہ تنظیم میں شامل تمام 10 ممالک تک یہ بات پہنچائیں اورانہیں یہ تجویز دیں۔
خط میں مزید لکھا گیا”ہم توقع رکھتے ہیں کہ آسیان ممالک امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ مشقوں کو گھمبیر اہمیت دیتے ہیں کیونکہ ان کا خطے کے امن اور استحکام پر براہ راست اثر ہوگا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آسیان ممالک انصاف کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لیں گے اور جزیرہ نما کوریا کے امن کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔“

جب تک امریکہ جارحانہ کارروائیاں جاری رکھے گا اس وقت تک ہم ایٹمی تجربات اور میزائل کے تجربات کو نہیں روکیں گے:شمالی کوریا
دوسری جانب امریکہ اور اس کے اتحادی شمالی کوریا کی دھمکیوں کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہوئے اسے ہر طرف سے گھیر چکے ہیں۔ امریکی طیارہ بردار جہاز اور ایٹمی آبدوزیں بھی بحرالکاہل میں موجود ہیں جبکہ جنوبی کوریا اور جاپان کے ساتھ مل کر امریکی بحریہ خطے کی تاریخ میں سب سے بڑی جنگی مشقیں بھی کررہی ہے۔