امریکا کے ساتھ تعلقات کا ایک نیا باب شروع کریں گے: اردگان
استنبول(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ بہت جلد ترکی، امریکا کے ساتھ تعلقات کا ایک نیا باب شروع کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔
گدھوں کی کھالیں مل گئیں گوشت کہاں گیا؟: سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع
ترک صدر رجب طیب اردکان نے استنبول میں منعقدہ اٹلانٹک کونسل کی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات کا خواہش مند ہے۔ مغربی ممالک کے ساتھ تجارت ، دفاع اور دیگر شعبوں میں تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ترکی اور امریکا کے باہمی تعلقات بہتر ہو جائیں گے۔
پاکستان ماضی کے مقابلے میں زیادہ محفوظ اور پر امن،اقتصادی راہداری کے فوائد میں دیگر اقوام کو بھی شریک کرنا چاہتے ہیں :ممنون حسین
واضح رہے کہ ترک صدر آئندہ ماہ واشنگٹن میں ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔انہوں نے ملاقات کے حوالے سے کہا کہ وہ اس ملاقات میں دونوں ممالک میں پائی جانی والی حالیہ کشیدگی کو ختم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔