ادتیہ ناتھ یوگی کے منہ پر سجی کالک نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ کو بھا گئی ، اتر پردیش کے وزیراعلیٰ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کیجریوال نے اپنا چہرہ بھی کالا کر لیا
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی ریاست اتر پردیش کے انتہا پسند اور متعصب ہندو وزیر اعلیٰ ادتیہ ناتھ یادو کی مسلم دشمنی کا رنگ نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال پر بھی چڑھ گیا ، عام آدمی پارٹی کی ریاستی حکومت نے ادتیہ ناتھ یوگی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے نئی دہلی میں بھی عید میلاد النبی اور جمعۃ الوداع سمیت اہم شخصیات کے یوم ولادت اور یوم وفات پر ہونے والی 15چھٹیوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔
بھارتی نجی ٹی وی ’’زی نیوز کے مطابق اتر پردیش کی یوگی حکومت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دہلی حکومت نے بھی اہم شخصیات کے یوم ولادت یا برسی پر دی جانے والی عام تعطیل کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔خیال رہے کہ اترپردیش میں یوگی حکومت نے عید میلاالنبی اور جمعۃ الوداع سمیت 15 چھٹیوں کو منسوخ کردیا ہے۔نائب وزیر اعلیٰ نئی دہلی منیش سسودیا کا کہنا تھا کہ دہلی حکومت ممتاز شخصیات کے یوم ولادت یا برسی پر دی جانے والی تمام چھٹیاں منسوخ کرے گی اس سلسلہ میں انہوں نے چیف سیکرٹری کو ہدایات جاری کر دی ہیں ۔انہوں نے اتر پردیش میں مختلف اہم شخصیات کے یوم ولادت یا برسی پر دی جانے والی 15 عام تعطیل ختم کرنے سے متعلق وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش کی حکومت نے اس سمت میں ایک اچھا قدم اٹھایا ہے، ہمیں ہمیشہ دوسری ریاستوں سے سیکھنے کیلئے تیار رہنا چاہئے۔ یاد رہے کہ اترپردیش کابینہ نے 25 اپریل کو 15 عوامی چھٹیوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔