سعودیہ: سوتیلی ماں نے 8 سالہ بچی کو تشدد کرکے مار ڈالا

سعودیہ: سوتیلی ماں نے 8 سالہ بچی کو تشدد کرکے مار ڈالا
سعودیہ: سوتیلی ماں نے 8 سالہ بچی کو تشدد کرکے مار ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی دارالحکومت ریاض میں ایک سوتیلی ماں نے 8 سالہ بچی کو تشدد کرکے مار ڈالا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والی بچی روا کا 11 سالہ بھائی احمد تشدد کے باعث ہسپتال داخل ہے جہاں اس کا جسمانی اور نفسیاتی علاج کیا جارہا ہے۔ احمد نے بتایا کہ ان کی سوتیلی ماں نے انہیں بسکٹ کھانے کے جرم میں مارا اور دھوپ میں کھڑا کردیا اور اس کی بہن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مرگئی۔ پولیس نے ماں کو گرفتار کرلیا جس نے اقرار جرم کرلیا ہے۔