ترکی میں پہلی مرتبہ خواتین پولیس اہلکاروں کو حجاب کی اجازت

ترکی میں پہلی مرتبہ خواتین پولیس اہلکاروں کو حجاب کی اجازت
ترکی میں پہلی مرتبہ خواتین پولیس اہلکاروں کو حجاب کی اجازت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 استنبول (اے پی پی) ترکی میں پہلی مرتبہ خواتین پولیس اہلکاروں کو اسکارف(حجاب) پہننے کی اجازت دیدی گئی ہے۔ ترک حکومت کی جانب سے گزٹ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خواتین پولیس اہلکار اپنے یونیفارم کے رنگ کے مطابق اسلامی سکارف پہن سکتی ہیں۔ دوران ڈیوٹی خواتین اپنا سر ڈھانپنے کیلئے سکارف (حجاب) پہن کر خدمات سرانجام دے سکتی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک حکومت نے 2010ء میں یونیورسٹی کیمپسز میں حجاب پہننے پر عائد پابندی ختم کردی تھی۔ ریاست اورحکومتی اداروں میں2013ء میں حجاب پر پابندی ختم کردی گئی تھی جبکہ 2014ء میں ہائی سکول سطح پر حجاب پہننے پر پابندی ہٹا دی گئی تھی۔