امریکی ریاست میسوری میں مسلح شخص کی فائرنگ، 9 افراد ہلاک

امریکی ریاست میسوری میں مسلح شخص کی فائرنگ، 9 افراد ہلاک
امریکی ریاست میسوری میں مسلح شخص کی فائرنگ، 9 افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جیفرسن (ویب ڈیسک) امریکی ریاست میسوری قصبے ٹائروں میں مسلح شخص کی مختلف مقامات پر فائرنگ سے 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ مقامی اخبار نئی بات کے مطابق امریکی ریاست میسوری کے جنوبی قصبے ٹائروں میں مسلح شخص نے مختلف مقامات پر فائرنگ کرکے 9 افراد کو ہلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق علاقے میں فائرنگ کی اطلاعات کے بعد سرچ آپریشن شروع کیا گیا جس میں 2 افراد کی لاشیں ملیں جب کہ اطراف کے علاقوں میں سے مزید 5 افراد کی بھی لاشیں برآمد ہوئیں۔ میسوری میں فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ پولیس نے مسلح شخص کی جانب سے خود کو بھی ہلاک کئے جانے کا خدشہ طاہر کیا ہے۔