بھارت: جائیداد کے تنازع پر ایک شخص نے خاندان کے 13 افراد کو قتل کرکے خودکشی کر لی

بھارت: جائیداد کے تنازع پر ایک شخص نے خاندان کے 13 افراد کو قتل کرکے خودکشی کر ...
بھارت: جائیداد کے تنازع پر ایک شخص نے خاندان کے 13 افراد کو قتل کرکے خودکشی کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بمبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر تانی میں ایک شخص نے جائیداد کے تنازع پر خاندان کے 13 افراد کو قتل کر کے خود کشی کر لی۔

بھارتی میڈ یا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 7بچے اور 6 خواتین شامل ہیں جن میں مقتول کی بیوی ، 3 بہنیں اور والدین بھی شامل ہیں تاہم واقعے کے دوران شدید زخمی ہونے والی ایک خاتون کوہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. پولیس کاکہنا ہے کہ مقتول نے جائیداد کے جھگڑے کی وجہ سے سب کو قتل کیا ہے اور بعد میں خودکشی کر لی  تاہم پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر  اس حوالے سے تفتیش شروع کر دی ہے۔