ملائیشیامیں 22پاکستانی منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ،34کلو ہیروئن برآمد
کوالالمپور(مانیٹرنگ ڈیسک) ملائیشیا میں حکام نے منشیات اسمگل کرنے کے الزام میں 22 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرلیاہے ۔ملائیشیا کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق نارکوٹکس کرمنل انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر محمد مختار محمد شریف نے صحافیوں کو بتایا کہ ہیروئن سمندر کے راستہ کراچی سے ملائیشیا لائی گئی تھی جسے دیگر مغربی ممالک اسمگل کیا جانا تھا۔حکام کا کہنا تھا کہ یہ گروہ ملائیشیا کو اپنے ہدف ممالک تک منشیات پہنچانے کے لیے ٹرانزیٹ پوئنٹ کے طور پر استعمال کرتے تھے اور سمگلنگ میں ملوث تمام افراد کو درالحکومت کے ایک علاقے سے گرفتار کیا گیاہے جن سے 34ہیروئن برآمد کی گئی ہے ،برآمد ہونے والی منشیات کو مختلف ڈبوں میں چھپا کر رکھا گیا تھا۔
پکڑے جانے والے 8 افراد کی عمریں 25 سے 45 سال کے درمیان ہیں جبکہ 8 افراد کے پاس مکمل سفری دستاویز بھی موجود نہیں ہیں۔