آصف زرداری دبئی سے وطن واپس آنے کی بجائے لندن روانہ ہو گئے

آصف زرداری دبئی سے وطن واپس آنے کی بجائے لندن روانہ ہو گئے
آصف زرداری دبئی سے وطن واپس آنے کی بجائے لندن روانہ ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پاکستان واپس آنے کی بجائے لندن روانہ ہو گئے ہیں ۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آصف علی زرداری گزشتہ چند روز سے دبئی میں قیام پذیر تھے جس کے بعد انہوں نے وطن واپس آنا تھا لیکن وہ پاکستان کی بجائے لندن روانہ ہو گئے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری لندن میں کئی روز تک قیام کریں گے اور وہاں سے ہی پارٹی معاملات چلائیں گے ۔ واضح رہے ان کی بہن اور پیپلز پارٹی رہنماءفریال تالپور پہلے سے ہی لندن میں موجود ہیں ۔یاد رہے اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین بھی لندن سے ایم کیو ایم کی قیادت کر رہے ہیں اور ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز تک آصف زرداری بھی لندن سے ہی پارٹی معاملات چلائیں گے ۔