خطرے کی صوت میں فوجی جوانوں کو جواب دینے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے : نریندرا مودی کی پاکستان کو دھمکی

خطرے کی صوت میں فوجی جوانوں کو جواب دینے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے : نریندرا ...
خطرے کی صوت میں فوجی جوانوں کو جواب دینے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے : نریندرا مودی کی پاکستان کو دھمکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی وزیر اعظم نریندر امودی نے پاکستان کو واضح دھمکی دیدی ۔

بھارتی نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خطرے کی صورت میں انہوں نے فوجی جوانوں کو جواب دینے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ۔ ’’پاکستان کیساتھ امن چاہتے ہیں مگر قومی مفادات پر سودا نہیں کریں گے‘‘۔پاکستان اور بھارت کو ملکر غربت سے لڑنا چاہئیے۔
بھارت پر حملے کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ” میرے دیس کے جوانوں کو کھی چھوٹ ہے ، جس بھاشا میں جواب دینا پڑے وہ دیتے ہیں اور دیتے رہیں گے “ ۔ 
ایک سوال پر نریندرا مودی نے کہا پاکستان میں کئی طر ح کی فورسز آپریٹ کر رہی ہیں اور وہ نہیں جانتے کہ پاکستان میں کس سے بات کی جائے ، منتخب حکومت سے یا دیگر فورسز سے  . بھارت میں غربت کیخلاف جنگ جاری ہے جبکہ پاکستان بھی غربت سے متاثر ہے تاہم اسلام آباد کو چاہییے کہ وہ بھارت کیساتھ ملکر غربت کیخلاف لڑے۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف بھارت نے اپنا موقف واضح کر دیا ہے اور بھارتی موقف سے متعلق پوری دنیا جانتی ہے۔