سی پیک کی تکمیل میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے کام کر رہے ہیں ، احسن اقبال
بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل میں درپیش چیلنجز پرتوجہ مرکوز کرتے ہوئے کام کر رہے ہیں،حکومت اسٹیک ہولڈرز کے تعاون کے لئے میکنزم تشکیل دے چکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین میں ورلڈ اکنامک فورم نیو چیمپئنز سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل میں پاکستان کو کئی چیلنجز درپیش ہیں جن سے نمٹنا ہے اور ہم تمام حالات و واقعات کو مد نظر رکھ کر چل رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ منصوبے میں تعاون سمیت کئی معاملات پر کام کرنا ہے مگر اس پر عملدآمد کرانے میں کچھ علاقائی مسائل در پیش ہیں جس کے لیے حکومت نے اندرونی اور بیرونی اسٹیک ہولڈرز کے تعاون کے لیے ایک میکنیزم تشکیل دے دیا ہے جس کے باعث جلد بہترین نتائج حاصل کر لیں گے ۔