’اب ہم ایران کو ہدف بنائیں گے کیونکہ۔۔۔‘ داعش نے ایران کو کھلی دھمکی دے دی لیکن ساتھ ہی نشانہ بنانے کی ایسی وجہ بتادی کہ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے
تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) شام و عراق میں برسرپیکار شدت پسند تنظیم داعش کی طرف سے امریکہ و یورپ کو تو دھمکیاں دی جاتی رہتی تھی لیکن اب اس نے حیران کن وجہ بیان کرتے ہوئے ایران کو بھی دھمکی دے ڈالی ہے۔ ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق داعش نے فارسی زبان میں ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں اس نے خطے میں جنگ و جدل کی صورتحال میں کردار اور اپنے ملک میں یہودیوں کے ساتھ نرم برتاﺅ کرنے پر ایران کو دھمکی دی ہے۔ 36منٹ کی اس ویڈیو کا عنوان ”سرزمینِ فارس، کل سے آج تک“ ہے۔
’امریکہ دنیا میں یہ خطرناک ترین جان لیوا بیماری جان بوجھ کر پھیلارہا ہے‘ بڑے ملک نے امریکہ پر اب تک کا سب سے سنگین ترین الزام لگادیا
ویڈیو میں ایک نقاب پوش شخص ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خمینی کو مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے ”ائے خمینی! تم نام نہاد اسلامی ریاست کو کنٹرول کرتے ہو۔ خاطر جمع رکھو، جلد تمہارے گھر کو بھی اس کی طرح (اپنے پیچھے موجود تباہ شدہ گھر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے)تباہ کر دیں گے۔“ شدت پسند مزید کہتا ہے کہ ”ایران صرف سنی مسلمانوں کو دھوکہ دینے کے لیے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگاتا ہے، حالانکہ ایرانی یہودی وہاں بالکل محفوظ ہیں اور ریاستی تحفظ میں زندگی گزار رہے ہیں۔ایران نے انہیں ٹیمپل اور گرجا گھر مہیا کر رکھے ہیں جیسا کہ تہران اور اصفہان میں نظر آتے ہیں۔“
ویڈیو میں موجود ایک اور شخص کہتا ہے کہ ”ہم جلد ایران کو فتح کرکے اسے سنی مسلم ریاست میں بدل دیں گے جیسی کہ یہ پہلے تھی۔ “ شدت پسند ویڈیو میں ایران پر یہ الزام بھی عائد کرتے ہیں کہ وہ صدیوں سے سنی مسلمانوں اذیتیں دے رہا ہے اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ ویڈیو میں شدت پسندوں نے کئی پکڑے گئے فوجیوں کے سر بھی قلم کیے۔