پاکستان کشمیر میں عدم استحکام پیدا کرکے بھارت کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے:بھارت کا الزام
نئی دہلی(آئی این پی )بھارتی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان کشمیرمیں عدم استحکام پیداکرکے بھارت کوغیرمستحکم کرناچاہتاہے لیکن ہم کشمیرمیں اب بار باربے امنی کی اجازت نہیں دینگے ۔
وائٹ ہاﺅس کی معمولی سی غلطی لگسمبرگ کے شوہر اول کو دنیا بھر میں مشہور کر گئی
بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کا این ڈی اے حکومت کی تین سالہ کامیابیوں کو اجاگر کرنے کے حوالے سے بی جے پی کی ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے کہناکہ کشمیرکامسئلہ ہمارے لیے چیلنج ہے،جلد کشمیر کے مسئلہ کامستقل حل نکال لیں گے جبکہ حل میں کشمیر،کشمیری اورکشمیریت کاخیال رکھاجائے گا لیکن مسئلے کا حل کب نکالا جائے گا اس کا کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔انہوں نے کہاکہ کشمیرمیں اب بار باربے امنی کی اجازت نہیں دیں گے جبکہ ہم تمام سٹیک ہولڈرزسے بات کرناچاہتے ہیں لیکن بلاشرائط ہو ں گی۔