آئی ایس آئی کیخلاف بھارت کی ایک اور سازش ، سنگین الزام تراشی

آئی ایس آئی کیخلاف بھارت کی ایک اور سازش ، سنگین الزام تراشی
آئی ایس آئی کیخلاف بھارت کی ایک اور سازش ، سنگین الزام تراشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کیلئے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزامات لگانا محبوب ترین مشغلے کی صورت اختیار کرچکا ہے اور آئے روز ایک سے بڑھ کر ایک مضحکہ خیز بات سامنے آتی ہے۔ تازہ ترین الزام میں بھارتی پنجاب کی پولیس نے دعویٰ کردیا ہے کہ آئی ایس آئی کی طرف سے بھارتی سکھوں کو دہشت گردی کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس ضمن میں دو سکھ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

کیا آپ کو معلوم ہے تاج محل دراصل ایک نہیں دو ہیں
 پولیس نے اپنی کہانی میں انکشاف کیا ہے کہ تھائی لینڈ سے ملک بدر کئے گئے خالصتان لبریشن فرنٹ (KLF) کے سربراہ ہرمندر سنگھ اور اس کے آلہ کار گرپیت سنگھ کو گرفتار کیا گیا ہے جنہوں نے انکشاف کیا ہے کہ تھائی لینڈ کے دارالخلافہ بنکاک میں ایک ٹریننگ کیمپ قائم کرنے کا منصوبہ ہے جہاں بھارتی پنجاب کے سکھ نوجوانوں کو تربیت دی جائے گی۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ہرمندر سنگھ اور گرپیت کو اس منصوبے پر عملدرآمد کیلئے ابتدائی بریفنگ بنکاک میں دی گئی اور فخریہ طور پر یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ منصوبہ ناکام بنادیا گیا ہے۔ ہمیشہ کی طرح یہ بتانے کی زحمت نہیں کی گئی کہ اس ساری کہانی میں پاکستان کو کس ثبوت کی بناءپر موردِ الزام ٹھہرایا گیا ہے۔