شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ اُن کی بہن فحش اداکارہ؟ ایسا کام ہوگیا کہ وہ غصے میں آکر واقعی امریکہ پر ایٹم بم چلادیں گے

شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ اُن کی بہن فحش اداکارہ؟ ایسا کام ہوگیا کہ وہ ...
شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ اُن کی بہن فحش اداکارہ؟ ایسا کام ہوگیا کہ وہ غصے میں آکر واقعی امریکہ پر ایٹم بم چلادیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان امریکہ کو ایٹمی حملے کی دھمکیاں دیتے رہتے ہیں اور اب ٹیکنالوجی کی دنیا کی بے تاج بادشاہ امریکی کمپنی ’گوگل‘ نے سہواً یا قصداً ایک ایسا کام کر دیا ہے کہ کم جونگ ان غصے میں آ کر واقعی امریکہ پر ایٹم بم چلا دیں گے۔ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق گوگل پر کسی بھی مشہور شخصیت کا نام لکھ کر سرچ کریں تو وہ ایک طرف تو اس شخصیت سے متعلق ویب سائٹس کے لنکس ظاہر کرتی ہے اور دوسری طرف کونے میں اس شخصیت کی کچھ تصاویر، نام، تاریخ پیدائش وغیرہ دکھاتی ہے۔گوگل یہاں شخصیات کی جو تصاویردکھاتی ہے وہ مختلف ذرائع سے حاصل کرتی ہے۔

’مجھے لوگوں کے سامنے اپنی بیگم کے ساتھ یہ شرمناک کام کرنے کا بڑا مزہ آتا ہے‘ امریکی صدر ٹرمپ نے ایسی بات کہہ دی کہ لوگ توبہ کرنے پر مجبور ہوگئے
اب کمپنی نے کم جونگ ان کی 28سالہ بہن کم یو جونگ کی پروفائل کے لیے ایسی تصویر کا انتخاب کر لیا ہے جو کم جونگ ان کو غضبناک کر دے گی۔ رپورٹ کے مطابق کم یو جونگ کا نام لکھ کر گوگل پر سرچ کریں تو ان کی تین تصاویر ظاہر ہوتی ہے جن میں سے دو میں وہ اپنے بھائی اور دیگر افراد کے ساتھ نظر آتی ہیں لیکن پہلی اور سب سے نمایاں تصویر صرف کم یو جونگ کی ہے جس میں اس نے ستارے والی ایک ٹوپی پہن رکھی ہے۔یہ تصویر ایک جعلی ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے اٹھائی گئی ہے۔


کسی نے کم یوجونگ کے نام سے یہ جعلی اکاﺅنٹ بنا رکھا ہے جس پر اسے فحش فلموں کی اداکارہ ظاہر کیا گیا ہے اور اس سے انتہائی بیہودہ ٹویٹس بھی کیے جاتے ہیں۔ اس جعلی اکاﺅنٹ پر کم یو جونگ کی جو تصویر لگائی گئی ہے، گوگل نے بھی وہی تصویر اٹھا کر اس کی گوگل پروفائل میں لگا دی ہے۔کم یو جونگ شادی شدہ ہے اور شمالی کوریا کی انتہائی اہم شخصیات میں اس کا شمار ہوتا ہے۔ اس کے ذمہ سکیورٹی کا شعبہ ہے۔ذرائع کے مطابق کم یو جونگ کو سخت ناپسند ہے کہ کوئی ان کا نام گوگل پر سرچ کرے۔ واضح رہے کہ 2015ءمیں گوگل نے خود کم جونگ ان کی بھی ایسی ہی ایک مضحکہ خیز تصویر پروفائل میں لگا دی تھی جسے فوٹوشاپ کرکے خواتین کی طرح اس کا میک اپ کیا گیا تھا۔