بھارتی پولیس نے شادی کا جھانسہ دیکر لڑکی سے زیادتی کرنے والے نوجوان کو دھر لیا
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی پولیس نے شادی کا جھانسا دیکر لڑکی کیساتھ جنسی زیادتی کرنے والے 24سالہ نوجوان کو گرفتار کر لیا ۔
’ڈی این اے “ کے مطابق بھارتی پولیس نے لڑکی کی درخواست پر اس کے دوست کو گرفتار کر لیا جس پرشادی کے بہانے جنسی زیادتی کرنے ،شادی سے انکار اور کسی اور لڑکی کیساتھ تعلقات قائم کرنے کا الزام ہے ۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی نے تھانے پہنچ کر درخواست دی کہ اسکے سابقہ دوست نے شادی سے انکا ر کر کے اسے دھوکا دیا ، دونوں گزشتہ 8سالوں سے ایک دوسرے کو پسند کر رہے تھے ۔
اگر کسی نے وزیر اعظم سے استعفیٰ مانگا تو اسے۔۔۔عابد شیر علی نے مخالفین پر واضح کردیا
لڑکی نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ ملزم نے اس کے ساتھ شادی کا وعدہ کیا مگر چھ ماہ قبل اس نے یہ کہہ کر صاف انکار کر دیا کہ وہ اپنے والدین کی منتخب کردہ لڑکی سے شادی کرنے والا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ اس کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انکے بیٹے کو جھوٹ کی بنیاد پر مقدمے میں پھنسایا جا رہا ہے ۔