امریکی سینیٹرجان کیری بھارتی دارالحکومت کی ٹریفک جام میں پھنس گئے
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں امریکی سینیٹر جان کیری بارش کے باعث ٹریفک جام میں پھنس گئے ۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق امریکی سینیٹر جان کیری نئی دہلی ائیر پورٹ سے نکل کر اپنے ہوٹل میں جا رہے تھے کہ ائیر پورٹ کے قریب ہی روڈ پر بد ترین ٹریفک جام میںان کا قافلہ بھی پھنس گیا ۔امریکی سینیٹر کے قافلے میں موجود امریکی صحافیوں نے اس خبر کو نشر کیا ،ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے دارالحکومت اور بڑے شہر نئی دہلی میں بارش کے باعث اتنا پانی کھڑا ہوا کر ائیر پورٹ جیسی شاہراہوں پر بد ترین ٹریفک جام ہو گیا۔واضح رہے کہ جان کیری بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقاتیں کریں گے اور امریکہ بھارت اسٹریٹجک کانفرنس میں بھی حصہ لیں گے۔
بھارت بلوچستان میں مداخلت بند کرے ، چین نے نئی دہلی کو واضح پیغام دیدیا