مشرق وسطیٰ میں دیر پر قیام امن کا راستہ آزاد اور مکمل خود مختار فلسطینی مملکت کے قیام سے ہو کرگزرتا ہے:رجب طیب اردگان

مشرق وسطیٰ میں دیر پر قیام امن کا راستہ آزاد اور مکمل خود مختار فلسطینی مملکت ...
مشرق وسطیٰ میں دیر پر قیام امن کا راستہ آزاد اور مکمل خود مختار فلسطینی مملکت کے قیام سے ہو کرگزرتا ہے:رجب طیب اردگان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ (این این آئی) ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں دیر پر قیام امن کا راستہ آزاد اور مکمل خود مختار فلسطینی مملکت کے قیام سے ہو کرگزرتا ہے۔ جب تک فلسطین آزاد نہیں ہوتا تب تک خطے کے دوسرے بحران بھی حل نہیں کئے جاسکتے۔اطلاعات کے مطابق ترک صدر نے ان خیالات کا اظہار صدر محمود عباس سے انقرہ میں ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں فلسطین کی تازہ ترین صورتحال، مسجد اقصیٰ اور القدس سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونیوالی بات چیت میں فلسطین نیشنل کونسل کا اجلاس بلانے، فلسطینیوں کے درمیان پائے جانیوالے اختلافات کو ختم کرنے، فلسطین اور خطے میں رونما ہونے والی سیاسی تبدیلیوں پر بات چیت کی گئی۔

شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربے کے بعد انتہائی طاقتور ملک نے اس کی سرحد پر بم برسانے کا اعلان کردیا